ْ ملک میں اس وقت تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک قوم اپنے رویوں کو تبدیل نہیں کریں گے٬سراج الحق

ترقی اسلحہ ٬ سٹرکیں بنانے سے نہیں بلکہ ایمان ٬ تنظیم اور یقین محکم سے آئی گی٬امیر جماعت اسلامی

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک قوم اپنے رویوں کو تبدیل نہیں کریں گے ٬ بانی پاکستان قائد اعظم کا سلوگن بھی یہی تھاکہ ترقی اسلحہ ٬ سٹرکیں بنانے سے نہیں بلکہ ایمان ٬ تنظیم اور یقین محکم سے آئی گی ٬ پاکستان میں مالی کرپشن سے بڑھ کر نظریاتی کرپشن موجود ہے ٬ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ٬ پاکستان کے آئین کے تحت ہر ایک فرد کو اپنی آزاد زندگی گزارنے کا حق ہے ٬ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کا خود کو احتساب کے پیش کرنا قابل ستائش بات ہے لیکن افسوس کہ اس پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔

وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی ہال میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمان ٬ نائب صدر سردار شہباز ٬ سیکرٹری انس غازی ٬ فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری سمیت دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن حمود الرحمان کمیشن کی طرح انکوائری کرے اور معاملہ کا ٹرائل کیا جائے انہوں نے نیب کے ادارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب ادارہ کو شرم آنی چاہئے 50کروڑ روپے ہڑپ کرنے کے بعد قومی خزانہ میں ایک کروڑ روپے دیئے انہوں نے کہا کہ نیب کے دارہ کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کرنے والے ہر اس فرد کا احتساب ہونا چاہئے جس نے ملک کو لوٹا ہے چاہئے اس میں ملک کے وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بھی چور بیٹھے ہیں اور اپوزیشن میں بھی چور موجود ہیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک میں مردم شماری کرائی جائے اور یہ فرض حکومت کی اولین فرائض میں شامل ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور مرکزی سطح پر وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا جائے جس کے نہ ہونے سے براہ راست غریب متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے لوٹنے والے پیسہ کو چھپانے کے لیے بیرون ملک بجھوا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں دنیا کا پانچواں بڑا سونے کا ذخیرہ موجود ہے لیکن پھر بھی پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے سراج الحق نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر حقیقی جمہوری پارٹی ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اس کی طرف اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی جرنیل وڈیروں نے نہیں بلکہ عوام نے بنایا ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ مالی اور نظریاتی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے آج جمہوریت کے ساتھ مذاق اڑایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر ہونے والے الیکشن بھی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے ضروری ہے کہ اپنی ذات سے شروع کی جائے ذاتی اصلاح اشد ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :