سانحہ کوئٹہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے٬احمد لدھیانوی

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی ہر سازش کامقابلہ کریں گے ٬ سی پیک منصوبہ کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہورہا ٬دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈافغان حکومت کی گود میں بیٹھے ہیں٬سربراہ اہلسنت و الجماعت

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ٬قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹرپرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی ہر سازش کامقابلہ کریں گے ٬ سی پیک منصوبہ کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہورہا ٬دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈافغان حکومت کی گود میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاہمارا پیارا وطن اس وقت خطرناک عالمی سازشوں کا شکار ہے ہمیں انتشار کی بجائے اتحاد کے ساتھ٬ دشمن کے مزموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگاہم افواج ِپاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاران کے غم میں شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ بلوچستان متعدد بار پڑوسی ممالک کی وطن عزیز میں مداخلت کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ٬اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ہو گا اس موقع پر اہلسنت والجماعت پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوںاور صوبائی رہنماء انجینئر اشفاق احمد نے بھی سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد درندے ہیں انہیں انسان کہنا انسانیت کی بھی توہین ہے ٬سانحہ کوئٹہ پر دل خون کے آنسو رورہا ہے ٬حکومت کو ہمسایہ ممالک کی مداخلت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کریم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور لواحقین کوصبر جمیل سے نوازیں سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکا روںسے تعزیت کے ساتھ جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :