محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تین ماہ بعد 13ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں جاری کرنے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے

منگل 25 اکتوبر 2016 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تین ماہ بعد 13ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں جاری کرنے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔اہلکاروں کی دستاویزات کی تفصیلات اے جی آفس کو ارسال کرنے کے بعد تنخواہیں جاری کی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے اورانہیں مستقل سکیلز دینے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہوا تھا اے جی آفس کو بروقت تفصیلات کی فراہمی نہ ہونے پر13ہزار لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی تنخواہیں گزشتہ تین ماہ سے بند تھی۔

ضلعی محکمہ صحت کے دفاتر کے اکاونٹس سپر وائزر کی جانب سے سروس بک سمیت دیگر دستاویزات کی فراہمی نہیں کی گئی تھی تاہم خیبر سے بھیجوانے کے بعد لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :