وفاقی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات کے شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل تین ہزار 78افراد کے اکاونٹس منجمند کردیئے

منگل 25 اکتوبر 2016 18:02

․پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات کے شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل تین ہزار 78افراد کے اکاونٹس منجمندکردیئے ہیں ۔ بنک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق پشاور ٬ ڈیرہ اسماعیل خان ٬کوہاٹ ٬ ہنگو ٬ ٹانک ٬ بنوں ٬ نوشہرہ سمیت صوبے کے پچیس اضلاع کے ڈھائی ہزار اور مختلف قبائلی علاقہ جات باالخصوص کرم ایجنسی کے ایک ہزار 78 افراد جن کے نام شیڈول فورتھ کی لسٹ میں شامل ہیں کے بنک اکاونٹس منجمند ہونے والوں میں پشاور کے چار سو افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے کے پچیس اضلاع اور قبائلی علاق جات میں شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل افراد کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل بعض افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے بھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 226٬ سندھ کے 193٬ بلوچستان کے 106٬ گلگت بلتستان کے 27٬ اسلام آباد کے 26ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ان مشتبہ افراد کے اکاونٹس منجمند کئے گئے ہیں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے مشتبہ دہشت گردوں جن کے اکاونٹس منجمند کر دیئے گئے ہیں ان کے فہرستیں پشاور سمیت صوبے بھر اور فاٹا کے بنکوں کے حکام کو ارسال کئے ہیں

متعلقہ عنوان :