اسفند یار ولی نے کوئٹہ سانحہ کیخلاف پارٹی سرگرمیاں معطل کر دیں٬ تین روزہ سوگ کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اورمرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کوئٹہ پہنچ گئے ائیر پورٹ پر صوبائی اور مرکزی قیادت نے ان کا استقبال کیا سانحہ پی ٹی سی کے سلسلے میں آج کوئٹہ صادق شہید گرائونڈ میں ہونیوالے جلسے کو ملتوی کر دیا اس کے علاوہ صوبائی کونسل کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا اور پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا پارٹی ترجمان مابت کاکا کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان٬ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین آج ہونیوالے جلسے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے تاہم سانحہ پی ٹی سی کے سلسلے میں صادق شہید گرائونڈ میں ہونیوالے جلسے کو ملتوی کر دیا عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے سانحہ پی ٹی سی کے خلاف صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا اور پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی آج ایک بجے مقامی ہوٹل میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :