سری لنکن کپتان میتھیو انجری کا شکار٬رنگنا ہیراتھ سب سے معمر ترین کپتان بن گئے
منگل 25 اکتوبر 2016 18:02
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجیلو میتھیوز اورنائب کپتان دنیش چندی مل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے جس کے بعد رنگنا ہیراتھ کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے۔38 سالہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی تاریخ کے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں جہاں وہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے٬رنگنا ہیراتھ کا کہنا تھا کہ میں 38 سال کی عمر میں قومی ٹیم کے کپتان مقرر کئے جانے پر خوش ہوں۔
بورڈ کا کہنا تھا کہ چندی مل ڈومیسٹک میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ میتھیوز ابتدائی طور پر ٹیم کے اعلان کے بعد پریکٹس کے دوران زخمی ہوکر باہر ہوگئے۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیراتھ کی قیادت میں کولمبو سے زمبابوے کے لیے روانہ ہوگئی۔(جاری ہے)
کپتان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی نہیں ہیں لیکن آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد ہمارے پاس زیادہ اعتماد ہے اور زمبابوے میں اسی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں٬ہیراتھ کی شاندار باؤلنگ کے باعث سری لنکا نے آسٹریلیا کو ہوم سیریز میں پہلی دفعہ وائٹ واش شکست دی تھی٬سری لنکا کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی دفعہ اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے٬سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 اکتوبر کو ہرارے میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 نومبرکو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.