ْ ٹنڈوجام پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوجام کاسیکٹرآفس کے تالے توڑکرمالک کے حوالے کردیا

منگل 25 اکتوبر 2016 18:02

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ٹنڈوجام پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوجام کاسیکٹرآفس کے تالے توڑکرمالک کے حوالے کردیا٬تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام تھانے کے ایس ایچ او اسدالبنی کچھی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ رستم شہیدروڈپرقائم متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوجام سیکٹرکے سیل کئے گئے آفس کے تالے توڑکرعمارت میں داخل ہوگئی اورتمام کمروںکی جامعہ تلاشی لینے کے بعد عمارت کاقبضہ لیاقت علی راجپوت کے حوالے کردیاگیا٬واضح رہے کہ یہ دفترٹنڈوجام پولیس نے چندماہ قبل سیل کردیاتھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوٹنڈوجام اسدالبنی کچھی نے بتایا کہ لیاقت راجپوت نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ مذکورہ جگہ خالی کراکرمیرے حوالے کی جائے جس پرہم نے آج کارروائی کرنے کے بعدمالک لیاقت راجپوت کے حوالے کردی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :