کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے٬میئرکراچی وسیم اختر

منگل 25 اکتوبر 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستار کے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ پورے ملک میں بہت بگاڑپیدا ہوا ہے٬ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے٬ اس وقت کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں٬ اگروہ جیل میں نہ ہوتے تو وہ خود بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے اورپورا شہر ان کے ساتھ ہوتا جب کہ گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں اورضمانت ان کا حق ہے٬ وہ باہرآکرکراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں٬ وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستارکے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔#