انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ٬ نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں عامر خان کی ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبرتک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :