سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی٬عدالت نے د رخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہائیڈروتھراپی اور سرجری سے متعلق طبی اداروں سے رپورٹس طلب کی تھیں٬تاہم تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کی گئی۔درخواستوں کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی٬ جس میں میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ پیش کرے گا٬ڈاکٹر عاصم نے کمر کے آپریشن اور ہائیڈروتھراپی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :