ْ15 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی جی رینجرز٬ آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹسز جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی کے 3 سیکورٹی گارڈز سمیت15 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ڈی جی رینجرز٬ آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔سندھ ہائیکورٹ میں نجی کمپنی کے 3سیکورٹی گارڈز سمیت 15 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز٬ دو سگے بھائیوں طارق ٬ساجد اور دیگر شہریوں کو رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا٬ جس کے بعد سے تمام شہری کئی ماہ سے لاپتا ہیں ٬جنہیں بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے ڈی جی رینجرز٬ ا?ئی جی سندھ٬ انچارج سی ٹی ٹی٬ محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئی24 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :