ایف بی آر کے گریڈ 21کے ان لینڈریونیو آفیسر نوشاد علی خان نے چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئر ینٹ کا چارج سنبھال لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ایف بی آر کے گریڈ 21کے ان لینڈریونیو آفیسر نوشاد علی خان نے چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئر ینٹ کا چارج سنبھال لیا جبکہ گریڈ 21کے سجاد حیدر خان نے چیف کمشنر آئیآر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ21کے ان لینڈ ریونیو آفیسر نوشاد علی خان نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس پیئر اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر چیف کمشنر (آئی آر) ایل ٹی بو اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ۔

جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21کے آفیسر سجاد حیدر خان نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کا چارج سنبھال لیا گریڈ19کے وسیم حیات باجوہ نے سیکرٹری آئی آر ون اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر سیکرٹری پروجیکٹ ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 19کے فریدون اکرم شیخ نے سیکرٹری منیجمنٹ آئی آر ون ایف بی آر اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ۔ اس طرح گریڈ کے آفیسر وسیم حسن نے سیکرٹری (او بی ایس) ایس اینڈ ایم ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :