کوئٹہ حملہ ٬ْشہید کیپٹن روح اللہ کیلئے تمغہ جرات اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی کیلئے تمغہ بسالت کا اعلان

منگل 25 اکتوبر 2016 17:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش پانے والے کیپٹن روح اللہ کیلئے تمغہ جرات اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی کیلئے تمغہ بسالت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے تمغوں کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوان پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑے اور انھوں نے ایک خودکش حملہ آور کے حملے کو ناکام بنایا۔

متعلقہ عنوان :