خواجہ سرائوں کیلئے مردم شماری کے فارم میں نیا کالم بنانے کے لیے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلبی کیلئے نوٹس

منگل 25 اکتوبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کیلئے مردم شماری کے فارم میں نیا کالم بنانے کے لیے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلبی کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے ٬ْ منگل کو عدالت عالیہ جسٹس اطہر من اللہ نے شی میل ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں چیرمین نادرا٬ چیف الیکشن کمشنر٬ ڈی جی شماریات٬ سیکرٹری داخلہ اور وزارت انسانی حقوق کو فریق بنایا گیاہے۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ تیسری جنس کو ووٹ کے حق کے لیے شناختی کارڈ میں بھی اصلاح کی جائے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :