وزیراعظم سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعظم اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچے میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچے جہاں انہیں حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا جس میں آرمی چیف بھی شریک ہوئے واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ پہلے ہی کوئٹہ پہنچ چکے تھے جنہیں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :