دھرنے میں جہادی تنظیموں کے لوگوں کو نہیں پاکستانی عوا م کو بلایا ہے ٬ْ شاہ محمود قریشی

حکومت جان بوجھ کر پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دھرنے میں جہادی تنظیموں کے لوگوں کو نہیں پاکستانی عوا م کو بلایا ہے ٬ْ حکومت جان بوجھ کر پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ایک پروپیگنڈا کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد دھرنے کیلئے کالعدم تنظیموں کو دعوت دے رہی ہے٬ ہم اسے رد کرتے ہیں جو لوگ اپنی بیٹیوں٬ بچوں اور خاندانوں کو احتجاج کی دعوت دیتے ہیں وہ تشدد کو فروغ نہیں دیتے۔

انہوںنے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل ایک علیحدہ تنظیم ہے جس نے 28 تاریخ کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے ہم نے کسی کو دعوت نہیں دی٬ ہماری دعوت پاکستان کے مظلوم لوگوں٬ طلبہ٬ کسانوں اور ان تمام طبقات کے لیے ہے جو پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :