سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ پولیس ٹر یننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

دہشت گردی کی کاروائی کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار

منگل 25 اکتوبر 2016 17:56

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں پولیس ٹر یننگ سنٹر پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس حملے کے نیتجے میں زیر تر بیت پولیس کیڈٹس اور دیگر پولیس اہل کاروں کے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور شر مناک واقعہ قر ار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی اس کاروائی کے ماسٹر مائنڈز کو گرفتار کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمددر ی کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔