ربڑ اور ٹائر جلا کر خطر ناک فضائی آلودگی پھیلا نے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 300 سے زائد کارخانے ربڑ اور ٹائر جلا کر خطر ناک فضائی آلودگی پھیلا رہے ہیں جبکہ ایکشن لینے کے باوجود آلودگی پیدا کرنیواے یونٹس شہر سے باہر منتقل نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق ربڑ اور ٹائر کے جلنے سے پیدا ہونیوالے دھواں کے سبب شہری خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بجلی اور لوڈشیڈنگ کے دوران یہ فیکٹریاں ربڑ اور ٹائر جلاتے ہیں لوگوں کی طرف سے شکایات کے بعد حکومت پنجاب نے محکمہ تحفظ ماحولیات کو ان کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی جس کے بعد ماحولیات انسپکٹرز نے ان کو نوٹس جاری کئے۔