یاسرشاہ کیلنڈر ایئر کے دوران دو بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی بائولر بن گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:45

یاسرشاہ کیلنڈر ایئر کے دوران دو بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے ساتویں ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مایہ ناز سپنر یاسرشاہ ایک سال کے دوران دو بار ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی بائولر بن گئے٬ شاہ نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا٬ شاہ نے رواں سال اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لی تھیں٬ یاسر سے قبل سعید اجمل٬ شعیب اختر٬ ثقلین مشتاق٬ وقار یونس٬ عبدالقادر اور عمران خان بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں٬ پاکستان کی جانب سے کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ بار دس وکٹیں لینے کا اعزاز عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے 1987ء میں تین بار ٹیسٹ میچ میں دس٬ دس وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔