انگلینڈ ناکام٬ پاکستان نے آئی سی سی اکیڈمی فزیکلی ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹائٹل جیت لیا٬ حسنین عالم میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

منگل 25 اکتوبر 2016 17:45

انگلینڈ ناکام٬ پاکستان نے آئی سی سی اکیڈمی فزیکلی ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان نے آئی سی سی اکیڈمی فزیکلی ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹائٹل جیت لیا٬ پاکستانی ڈس ایبلڈ ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں حریف انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا٬ فاتح ٹیم نے 138 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کر کے انگلینڈ کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

(جاری ہے)

حسنین عالم میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ ڈس ایبلڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز بنائے٬ جیمی گڈون 40 اور گورڈن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے٬ عالم نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا٬ جواب میں پاکستانی ڈس ایبلڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 7 وکٹوں پر حاصل کیا٬ حسنین عالم 39 اور جہانزیب 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :