گورنر بلوچستان کے فنڈ ز سے تعمیر ہونیوالی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:41

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر بلوچستان کے فنڈ ز سے تعمیر ہونے والا واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے صوبائی رہنماء سردار حبیب الرحمن دُمڑ ٬چیئرمین عبدالوہاب دُمڑ٬ڈسٹرکٹ ممبر محمد عیسیٰ ٬ملک عبدالرحیم اندڑ ٬عبدالرشید آغا ٬مولوی آختر محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی حلقہ NA261پشین زیارت صوبائی اسمبلی پی بی سات پر الیکشن ہارنے کے باوجود زیارت سنجاوی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔

جس کی واضع مثال سنجاوی میں گورنر بلوچستان کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے واٹر سپلائی کی درجنوں اسکیمات مکمل ہوگئے ۔جس سے سنجاوی کے عوام کو صاف پانی کا درینہ مسلہ حل ہوا ۔

(جاری ہے)

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی الیکشن میں پشتون قوم سے کئے گئے وعہدوں کو عملی جامعہ پہنانے میں مصروف ہیں ۔مقررین نے کہا کہاسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ستر سالوں میں پشتون قوم کی کوئی خدمت نہیں کی ۔

جبکہ پشتونخوا میپ نے بہت ہی کم عرصے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ۔ واٹر سپلائی اسکیمات تکمیل سے پورا سنجاوی مستقل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پشین اور زیارت سے دو بار کامیاب ہو نے والے ایم این اے تاحال سنجاوی کے غریب عوام سے لاپتہ ہے اب ایم پی اے بھی حلقہ پی بی سات سے کامیاب ہونے والا ایم پی اے بھی غائب ہو ا ہے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ہر وقت اپنے پشتون بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :