پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کی سمارٹ لون سکیم تیار٬ رواںسال کے آخرتک لانچ کی جائے گی‘نجم احمد شاہ

سمارٹ لون سکیم کے تحت دولاکھ ٬ سات لاکھ او ر25 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ‘سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

منگل 25 اکتوبر 2016 17:41

� �اہور(این این آئی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹرز٬ ڈینٹسٹ٬ نرسز او ردیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے لئے سمارٹ لون سکیم کا اجراء رواں سال کے آخر تک کیاجا رہا ہے جس کے تحت دولاکھ٬ سات لاکھ اور 25لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضہ جات دئیے جائیں گی-انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کی ٹیکنیکل اینڈ فنانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں PHFکے ایم ڈی ڈاکٹر سہیل ثقلین ٬ اخوت فائونڈیشن کے چیئرمین او رPHF کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد ثاقب کے علاوہ ڈی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی-ڈاکٹر امجد ثاقب نے سمارٹ لون سکیم کے بارے بریفنگ دی- انہوں نے بتایا کہ سمارٹ لون سکیم کے تحت تین طرح کے لون پیکیج متعارف کرانے کی تجویز ہی-انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ حکیم ٬ ہومیوپیتھ ٬نرسز وغیرہ کو دو لاکھ روپے تک اورڈاکٹرز ٬ ڈینسٹ٬ میڈیکل پریکٹشنرز کو سات لاکھ روپے تک شخصی ضمانت پر بلاسود قرضے دئیے جائیں گے جبکہ بڑے کلینک یا ہسپتال چلانے والوں کو 25لاکھ روپے تک قرضہ دینے کی سکیم تیار کی گئی ہے البتہ 25لاکھ روپے تک قرضہ لینے والے کو دستاویزی ضمانت دینا ہوگی-ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے کہا کہ دولاکھ اورسات لاکھ روپے تک کے قرضہ جات کی وصولی ماہانہ اقساط کے ذریعے چار سال میں وصول کرنے کی تجویز کی گئی ہی- انہوںنے کہاکہ ان قرضہ جات پر کوئی مارک اپ نہیں لیا جائے گا-ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایاکہ PHF سے قرضہ لینے کے سلسلہ میں معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ہیلپ لا ئن 0800-99000 کا اجراء بھی کر دیا گیا ہی-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے مزید بتایاکہ حکومت PHF کی آمدنی اورقرضہ دینے کے لئے اینڈومنٹ او رریوالونگ فنڈز الگ الگ قائم کرے گی-نجم احمد شاہ نے بتایاکہ قرضہ لینے کے خواہشمند افراد کی پیشہ وارانہ اہلیت کی تصدیق کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا- انہوںنے کہاکہ منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز کو یقینی بنایاجائے گا-سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ سمارٹ لون سکیم سے نہ صرف نجی شعبہ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلرز کو روز گار میسر آئے گا بلکہ صحت کی سہولیات میں بھی اضافہ او رکوالٹی ہیلتھ کیئر بھی بہتر ہوگی-انہوں نے کہاکہ قرضہ جاری کرنے کا پراسیس کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا جا رہاہی-

متعلقہ عنوان :