کرپٹ شہنشاہ وقت نے ہر ادارہ کو کرپشن و نا اہلی کی انتہا پر پہنچا دیا ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

جعلی حکومت گڈ گورننس اور منصوبوں میں شفافیت کے کھوکھلے دعوے کررہی ہے ‘ ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایڈوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرپٹ شہنشاہ وقت نے ہر ادارہ کو کرپشن و نا اہلی کی انتہا پر پہنچا دیا ملک میں احتساب کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے ٬جعلی حکومت گڈ گورننس اور منصوبوں میں شفافیت کے کھوکھلے دعوے کررہی ہے ٬گیس لوڈ شیڈنگ پر یکم دسمبرکی بجائے ابھی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیاجس سے عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ٬2نومبر کو عوام دشمن حکمرانوں کے اختتام کا دن ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی تونواز شریف کو اتنی ڈھٹائی سے کرپشن کرنے کی جرات نہ ہوتی۔انہو ں نے کہا کہ آج ملک میں احتساب کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اور کرپٹ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بیڈ گڈ گورننس اور بڑے منصوبوں میں بد عنوانیت کو ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور گورننس کا یہ حال ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ پر یکم دسمبرکی بجائے ابھی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیاجس سے عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :