وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہائوس کوئٹہ میں اجلاس

پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشت گردی کے حملہ کے بعد صورتحال پر غور کیا گیا گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان٬ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف٬ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان٬ قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ٬ ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر٬ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر کی شرکت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:39

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشت گردی کے حملہ کے بعد صورتحال پر غور کیلئے منگل کو یہاں گورنر ہائوس میں اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی٬ وزیراعلیٰ ثناء الله زہری٬ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف٬ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان٬ قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ٬ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی٬ ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر٬ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض٬ ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ذکی منج اور ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں مسلح افراد کے حملہ میں کم از کم 60 ریکروٹس شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔