کالج آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ایک روزہ ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزایننگ نمائش

منگل 25 اکتوبر 2016 17:39

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)پشاور یونیورسٹی کالج آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ایک روزہ ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزایننگ نمائش منعقد ہوئی جس میں کالج کی طالبات کی طرف سے 18 مختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔ ان سٹالز میں ٹیکسٹال کی مختلف ڈیزانز سمیت انٹیریر ڈیزائن٬ بلاک پینٹنگ٬ سکرین پینٹنگ٬ ڈریس ڈیزئننگ شامل تھے۔

ایک روزہ نمائش کا افتتاح وائس چانسلرجامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس پروفیسرڈاکٹر سیدہ کنیز فاطمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ وائس چانسلر نے سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر طالبات سے بات چیت میں وائس چانسلر نے کہا کہ خواتین کی قومی دھارے میں شامل ہونے اور ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسی تخلیقی کاوشوں کو مارکیٹ کیا جائے تاکہ اچھی مصنوعات کو رعایتی قیمتوں میں دستیاب کیا جاسکے اور بیرونی ممالک کی پراڈکٹس پر انحصار کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس گریجویٹس کے ذریعے چھوٹی صنعتوں میں اضافے سمیت خود روزگاری کو فروغ دیا جا سکے گا۔