صوابی ٬ْگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھنڈ کوئی میں یونیفارم اور نقد انعامات کی تقریب

منگل 25 اکتوبر 2016 17:39

صوابی۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھنڈ کوئی میں آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹگریشن کڈی ضلع صوابی کے زیر اہتمام فری تقسیم یونیفارم اور نقد انعامات کی ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل صوابی کے ناظم واحد شاہ کے علاوہ انجینئر ارشد حسین و تحصیل کونسلر عثمان شیر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء نے علم و آگہی ٬ امن و دیگر موضوعات پر تقاریر کیں اس موقع پر فیض الحیات تحصیل کونسلر نے اغراض و مقاصد بیان کر تے ہوئے مستحق طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی تعلیمی سر گر میوں کو فعال رکھنے میں تنظیم ہذا اپنا کر دار ادا کرتی رہے گی۔ تحصیل ناظم واحد شاہ نے آرگنائزیشن کی مثبت کوششوں کو سراہا اور آرگنائزیشن کے لئے دس ہزار روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔