صوابی پولیس کی کارروائی ٬ْ 5000گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 25 اکتوبر 2016 17:39

صوابی۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چھوٹا لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 5000گرام چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک خاتو ن کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ پولیومہم کے دوران پولیس کی ناکہ بندیاں ہونے پر 12عدد پستول٬1عدد ریفریٹر اور 132کارتوس کرنے کے علاوہ یارحسین اور پرمولی پولیس نے دوران سرچ آپریشن 6اشتہاریوں کو دھرلیاجن کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او لاہور عجب درانی نے پولیس نفری اور لیڈی کنسٹیبل کے ہمراہ انبار انٹر چینج پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی میں سوار خاتون کے ہاتھ میں شاپر کو دیکھ کر شک کی بناء پر اس کی تلاشی لی جس میں 5کلو چرس برآمد کرلی گئی دوران انٹاروگیشن خاتون نے بتایا کہ ایک اور سمگلر کا وہ انتظارکر رہی تھی جسے چرس پنجاب سمگل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ پولیس نے خاتون پروین سکنہ سیالکوٹ پنجاب کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :