پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ٬ْاقبال ظفر جھگڑا

گورنر خیبرپختونخوا کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملے کی شدیدمذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔دریں اثنا گورنر نے داؤدزئی چارسدہ میں پولیو ٹیم پردہشتگردانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری حکومت٬ سکیورٹی فورسز اور قوم کے عزائم کمزور نہیں ہوںگے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی انسانیت سوز اورظالمانہ اقدامات ہیں۔گورنر نے کہا کہ ان گھناونے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔گورنر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکر تے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمنا$ں کا اظہارکیاہے۔