پشاور٬ صوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے موزوںچنائو کے قیام کے حوالے سے اجلاس

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منگل کوصوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے موزوںچنائو کے قیام کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز میاں محمد آصف نے کی۔ اجلاس میں یو این ڈی پی ٬ غیر سرکاری تنظیم اعتبار کے نمائندوں اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے موزون چنائو کے قیام کے پہلوئوںپر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کئی ایک فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کو جلد از جلد مکمل کرکے اُن میں تمام ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھی متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا۔ اجلاس میں غیر سرکاری تنظیم اعتبار کو پشاور میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کی ذمہ داری جبکہ یو این ڈی پی کو مردان ریجن پہ ذمہ داری سونپی گئی۔

متعلقہ عنوان :