لنڈی کوتل ٬ْفاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیرہو گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

لنڈی کوتل۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیرہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے یونیسیف کے تعاون سے الٹر نیٹ لرننگ سکولز کے اساتذہ کے لئے پانچ روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا تھا ۔ٹریننگ ورکشاپ میں ایک سو چالیس اساتذہ بشمول 60فی میل ٬اٹھارہ لٹریسی سپروائزرزاور ایک سو چالیس ویلج ایجوکیشن کمیٹیز کے ممبران نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا اورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرفاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہاشم خان آفریدی ٬ڈپٹی سیکرٹری سوشل ورک شاہین شاہ ٬سابقہ ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم فاٹا عباس خان٬جاوید اقبال اور ریٹائرڈپرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز جمرودخالدہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا تعلیم کے لحاظ سے کافی پسماندہ چلاآرہاہے لہٰذا اس ضمن میں ہم سب کو مل کرفاٹا کی تعلیمی پسماندگی دورکرنے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ یہاں سے پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے ۔