پشاور٬ خیبر٬ مردان اورسوات سرکلز میں بجلی چوری میں ملوث 90افراد پکڑے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

پشاور۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف ایگزیکٹوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہا$س پشاور کی ٹیم نے پشاور سرکل کے سکندرپورہ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 4 بجلی چور پکڑے گئے جس میں ایک کمرشل میٹر میں سوراخ بھی پایا گیا ․اسی طرح لالہ سب ڈویژن میں کارروائی کے دوران 14 بجلی چورپکڑے گئے۔

خیبرسرکل کے اکوڑہ خٹک سب ڈویژن میں 2 انڈسٹریل اور ایک واٹرسپلائی سکیم کا میٹر سلو پایا گیا۔ ایک ٹیوب ویل اور ایک افغان مہاجر کیمپ کا بجلی میٹر بھی 33% سلوپایا گیا۔ اسی طرح خیبرسرکل کے جہانگیرہ سب ڈویژن میں 5 انڈسٹریل ماربل فیکٹریز کے میٹرسلو تھے جس میں مکہ ماربل٬ ایم ایس لامیرماربل,اقبال ماربل,شوکت ماربل اور فقیرمحمد ماربل فیکٹریز کے میٹرز سلو تھی․ مردان سرکل کے یارحسین سب ڈویژن میں 13 ,نواں کلی سب ڈویژن میں 2,اورصوابی 2 سب ڈویژن میں 11 بجلی چورپکڑے گئی․اسی طرح گوجرگڑھی سب ڈویژن میں بھی 10 اورپارہوتی سب ڈویژن میں 9 بجلی چورپکڑے گئی․سوات سرکل کے اربن اورامان کوٹ اور چکدرہ سب ڈویژنز میں18 بجلی چورپکڑے گئے۔

(جاری ہے)

پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :