سانحہ کوئٹہ کے باعث چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس ملتوی کردی‘ آج ہوگی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کی قذافی سٹیڈیم میں منگل کے روز شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین شہر یار خان کی پریس کانفرنس کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت میں ملتوی کی گئی ہے ۔اب پریس کانفرنس بدھ کے روز چار بجے سہ پہر قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی ۔