لاہور ہائیکورٹ نے سود خورکی درخواست ضمانت مسترد کر دی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:37

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں سے سود وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی٬عدالتی فیصلے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مدعیوں نے ملزم کی پٹائی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مدعی نوراللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عرفان بٹ سودی کاروبار کرتا ہے ٬٬ملزم نے اسے دس لاکھ روپے قرض دیا٬ ملزم سود کے نام پر اس سے اب تک پونے دو کروڑ روپے کی رقم بطور سود وصول کر چکا ہے جبکہ سود کی اصل رقم ابھی باقی ہے۔

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس نے مدعی سے کاروباری رقم وصول کرنی ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے تاہم عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے باہر نکل کر بھاگنے لگا تو مدعیوں نے اسے پکڑ کر پھینٹی لگا دی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :