پولیس نے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کی عدالت سے فرار کی کوشش نا کام بنا دی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:36

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اقدام قتل کے ملزم نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ملزم فرحان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ فیصل آباد کے علاقے تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے اس کے مخالفوں کے ساتھ مل کراس کے خلاف اقدام قتل کا جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا۔

رضوان نامی مدعی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے دشمنی کی بناء پر اسکے چھوٹے بھائی بارہ سالہ رضوان پر قاتلانہ حملہ کیا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیاجس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔عدالتی حکم سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے باہر نکل کر بھاگ کھڑا ہوا تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔

متعلقہ عنوان :