اسلامک ورلڈ سائنس سینٹر ایران کے صدرکا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:36

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلامک ورلڈ سائنس سینٹر ایران کے صدرڈاکٹرمحمد جاوید دیگانی اور نائب صدر ڈاکٹر علی غزنی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل پروفیسرمحمد اسلم٬ سینئر ایڈیٹر دی پلس شوکت علی جاوید کے ہمراہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہور کا دورہ کیا اور سینٹرمیںجاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹرمحمد جاوید دیگانی اور ڈاکٹر علی غزنی نے پاکستان میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی فراہمی میںسی پی ایس پی کی کاویشوں کی تعریف کرتے ہوئے ایران میں جاری صحت عامہ کی تفاصیل سے شرکاہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈین آف سرجری پروفیسر معید اقبال قریشی٬ڈین آف ڈینٹسٹری پروفیسر ریاض احمد وڑائچ سمیت سی پی ایس پی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :