رانا محمد اقبال خاں کی کوئٹہ میں کیڈٹس کی شہادت پر اظہار تعزیت

منگل 25 اکتوبر 2016 17:36

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاںنے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں کیڈٹس کی شہادت پر انتہائی گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے تمام مرحومین کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر واستقامت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :