Live Updates

عمران خان اس وقت عوام کو گمراہ کررہے ہیں٬ انہیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا٬ فرمان علی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماء فرمان علی مغل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے٬ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفاد میں ہی کام کیا ہے٬ مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے٬ پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے٬ مالیاتی اعتبار سے پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہے٬ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کروڑوں عوام کے مینڈیٹ لے کر آئی ہے٬ وہ اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں قوم متحد ہے اور ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے٬ عمران خان اس وقت عوام کو گمراہ کررہے ہیں٬ انہیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ٬ایوانوں میں تبدیلی صرف اور صرف عوام کے ووٹ سے آئے گی٬حکومت دھرنوں سے گبھرانے والی نہیں ٬ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کریں گے۔

فرمان علی مغل نے مزیدکہاکہ ترقی کے دشمن ہمارے ذاتی دشمن نہیں بلکہ قوم کیخلاف سازش کررہے ہیں٬ایسے شرپسند عناصر کی ہر سازش عوام کے تعاون سے ناکام بنائیں گے٬ اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آباد میںدھرنے٬احتجاجی اور منفی سیاست ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ اور کاروبار کو تباہ کردیگی۔ فرمان علی مغل نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مسائل مذاکرات کی میز پر حل کریں٬سڑکوں پر احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں٬ اپوزیشن احتجاجی سیاست کا رویہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :