پرائیویٹ کلینک پر چیک نہ کروانے پر ای این ٹی ڈاکٹر نے مریضہ بچی کو چکر لگوا لگوا کر حساب برابر کر دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 17:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی آ گئی٬ پرائیویٹ کلینک پر چیک نہ کروانے پر ای این ٹی ڈاکٹر نے مریضہ بچی کو چکر لگوا لگوا کر حساب برابر کر دیا۔ مفتی ثناء الله کی کمسن بیٹی کے کان کے قریب دانہ نکلا ہوا تھا جسے وہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں چیک کروانے کیلئے لیکر آیا ۔

(جاری ہے)

مفتی ثناء الله کے مطابق ای این ٹی ڈاکٹر کے ناروا رویہ سے انہیں سخت اذیت پہنچی ہے ٬جس کی شکایت کیلئے ہم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا٬ صوبائی وزیر صحت٬ سیکرٹری صحت٬ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں جن سے وہ انصاف چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 دن تک ای این ٹی ڈاکٹر نے انہیں اذیت میں مبتلا کئے رکھا اور پی ٹی آئی کے ہسپتالوں میں اصلاحات یہ ہیں تو پھر خدا ہی حافظ ہے٬ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر اپنے کمیشنوں کی خاطر مخصوص لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے مریضوں سے حساب برابر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :