شیخوپورہ:جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران بدنام زمانہ اشتہاری ولایتی گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

منگل 25 اکتوبر 2016 17:22

شیخوپورہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) آر پی او شیخوپورہ شہزاد سلطان کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد ‘ اشتہاریوں وعدالتی مفروران کے خلاف مہم کے دوران ٹاپ ٹین خطرناک بدنام زمانہ پنجاب پولیس کومطلوب ولائت عرف ولائتی٬یونس بھٹی سمیت 180مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ٬لاکھوں روپے نقدی ٬ منشیات ٬گھریلوسامان برآمد کرلیاگیا۔

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بڑی وارداتوں کا انکشا ف کیا ہے ۔یہ بات ڈی پی او سرفراز خان ورک ٬ایس پی انویسٹی گیشن مسعود احمد ڈی ایس پی سٹی راجہ فخر بشیر ایس ایچ او اے ڈویژن رائے حمیدایس ایچ او صدر افتخار احمدوریا٬ انچار ج سیکورٹی فیصل چڈھر نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرفراز احمدخان ورک نے بتا یاکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 10کلاشنکوف ‘100پسٹل ٬100عدد بور رائفلزاور ہزاروں گولیوں وکاتوس برآمدکرنے کے علاوہ 115کلو چرس ٬1کلو ہیروئن ٬10عد د چالو بھٹیاں شراب ٬15ہزار لیٹر دیسی شراب ٬ 500عدد ولائتی شراب کی بوتلیں٬بھاری مقدار میں گھریلو سامان برآمد کرلیا۔

ڈی پی او نے کہاکہ شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہے ہیں ٬لوگوں کی شکایات کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں تاکہ لوگوںکو زیادہ سے زیادہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :