ڈی پی او آفس میں نئے آپریشنل بلاک کا افتتاح

منگل 25 اکتوبر 2016 17:22

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں نئے تعمیر ہونے والے آپریشنل بلاک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سہیل چوہدری اور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کی جگہ پر ماحول کو بہتر کرنے کے لیے تمام عملہ کوسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اچھی عمارتیں اچھے ذہنوں کی عکاس ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق نئی عمارتیں تعیرکی جا رہی ہیں تاکہ اپنے مسائل کے لیے آنے والے سایلین کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول میسر آئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بتایا کہ یہ آپریشنل بلاک سات کمروں پر مشتمل ہے ۔عملہ کو سہولتیں فراہم کرنے سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی ۔اس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سہیل چوہدری کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے کانفرنس روم ٬ایس پی انوسٹی گیشن کے بلاک اور تھانہ صدر کے تعمیر اتی کا م کا معائنہ بھی کیا۔