ڈی سی اوکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:22

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرسرگودہا دانش افضال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبے چیک کئے اور مزید بہتری کے لیے ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹراما سنٹر میں مریضوں کیلئے جلد ہر ممکن سہولیات دی جائینگی۔ اس موقع پر ضیغم نواز ٬ چوہدری ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی٬ ڈاکٹر قاضی ودیگر موجود تھے۔