یوم تحفظ سفید چھڑی کی تقریبات کے سلسلہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 25 اکتوبر 2016 17:21

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) یومِ تحفظ ِسفید چھڑی کی تقریبات کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سرگودہا ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام انجمنِ آڑھتیاں کے تعاون سے فری آئی کیمپ غلہ منڈی رحمت اللعالمینؐ ہسپتال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈاکٹر سراج الحق نے مریضوں کاچیک اپ کیا۔اس موقع پر سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر فیض نعیم وڑائچ نے فری آ ئی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیکل سوشل آفیسر اسماء منظور او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ثناء ر$ف کی کاوشوں کو سراہا۔ حاجی نواز واہلہ جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں نے اس ا مر کی یقین دہانی کروا ئی کہ ا یسے کیمپ مستقبل میں بھی لگائے جاتے رہیںگے۔