پیمرا انفورسمنٹ ٹیم کا15 مختلف کیبل دفاتر کا دورہ٬2دفاتر سیل

منگل 25 اکتوبر 2016 17:21

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پیمرا انفورسمنٹ ٹیم نے اسسٹنٹ جنرل منیجر ملک قا سم نواز کی سربراہی میں آج سرگودہا ضلع میں قائم 15 مختلف کیبل دفاتر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے قانون شکنی پر دو کیبل دفاتر کا سامان قبضے میں لے کر سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

پیمرا ٹیم نے نشر کئے جانے والے مواد کا بغور جائزہ لیتے ہوئے قانون شکنی کرنے پر ایس ا یس کیبل او رلبیک کیبل کے سامان کو قبضہ میں لے کر سیل کر دیا۔

پیمرا ترجمان کے مطابق انڈین چینل چلانے پر مکمل طورپر پابندی عائد کی گئی ہے او راس ضمن میں کیبل دفاتر کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان دفاتر کاخصوصی دورہ کر کے نشر کئے جانے والے مواد کابغور جائزہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈین چینل چلانے پر ایسے کیبل آپریٹر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :