امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ

منگل 25 اکتوبر 2016 17:21

سرگودھا۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرسرگودہا دانش افضال نے فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام یکم نومبر سے 25 نومبر تک میٹرک سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں امتحان کے امیدواروں او رنگران عملہ کے سوا دیگر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے کے تحت کسی بھی امیدوار ‘نگران عملہ یاکسی بھی شخص کوامتحانی مرکز کے اندر کسی قسم کی گائیڈ بک ‘ حل شدہ پرچہ جات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔