ڈاکٹر عبداللہ جان عابد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب کا چیئرمین مقرر

منگل 25 اکتوبر 2016 17:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈاکٹر عبداللہ جان عابد کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسٹیبلشمنٹ سیکشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ جان عابد ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی پی ایس 20) کو شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ جان عابد گزشتہ دو دہایوں سے مذکورہ شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ جدید دور کے نمائندہ شاعر بھی ہیں۔ ادب اور پاکستانی زبانوں سے ان کی خدمات بھی نمایاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :