بھارت کو تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا {{‘ عرفان حیدر

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی امیرعرفان حیدر ملک نیکوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹرپر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن عناصر کی گھناونی کارروائیاں جو اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ٬اس خطرناک حملے میں 60سے زائد افراد شہید اور 130سے زائد زخمی جبکہ ان زخمیوں میں سے بہت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے٬یہ سب راء کا کیا دھرا ہے ٬بھارت کو تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا ٬اور جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا اس کے سب سے بڑے دشمن ٬جن میں اسرائیل ٬امریکہ ٬اور بھارت سرفہرست ہیں ٬اور یہ یہود و ہنود کسی قیمت بھی مسلمانوں کو ترقی کرتا نہیںدیکھ سکتے ٬اور اس وقت کشمیر کاز جو کہ دنیا میں ایک بار پھر ابھر کر سامنے آیا ہے اور وہ عالمی سطح پر ابھر کر آیا ہے جس کی بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے ٬اور اسکے علاوہ گوادر پورٹ کی ترقی بھی انہیں ایک آنکھ نہیںبھاتی ٬لیکن انشاء اللہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی ٬انہوں نے کہا اس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا کا فی دکھ ہے ٬اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت عطاء فرمائی..

متعلقہ عنوان :