Live Updates

عمران خان ہر وقت مغربی جمہوری کلچر کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے‘ افتخار احمد وارثی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ )ن( کے راہنماء اور فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کے سربراہ افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کیجانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد یہ معاملہ عدالت کے سپرد ہو چکا ہے جہاں قانون کے مطابق انصاف ہوگا اور اب تحریک انصاف کے پاس اس معاملے پر اپنی سیاست چمکانے کا کوئی جواز باقی نہیںرہا٬ عمران خان ہر وقت مغربی جمہوری کلچر کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے مگر وہ اپنے اوپر ان مثالوں کو لاگو نہیں کرتے جہاں معاملہ کورٹ میں ہو تو کوئی سیاسی احتجاج اس معاملے پر نہیں ہوتا ٬ انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ورکروں اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ٬ افتخار احمد وارثی نے کہا کہ ہم سب دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالی عمران خان کو عقل دے جو پاکستان کے دارالخلافہ کو بند کرنے جا رہے ہیں ٬ اسلام آباد ایک انٹر نیشنل شہر ہے جہاں پوری دنیا کے سفارت خانے اور عالمی راہنماؤں کی آمد و رفت رہتی ہے ٬ علاوہ ازیں انہیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اسلام آباد میں آمدو رفت بند ہونے سے طلبہ ٬ مریضوں اور شہریوں کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا٬ انہوں نے کہا کہ جب معاملہ سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کر لیا ہے اور اس پر قانون و آئین کے مطابق کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے تو عمران خان اس پر احتجاج کرکے کون سے قومی خدمت انجام دینے کیلئے بے قرار ہو رہے ہیں ٬ کیا وہ قوم کو بتائیں گے کہ ان کے دھرنے سے پانامہ لیکس کے معاملے کا اور کون سا حل نکلے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :