کامیابی کے لیے ہتھیارنہیں تعلیم کی ضرورت ہے اور ہماری نئی نسل اسی صورت میں کامیابی حاصل کرے گی‘پاکستان گھگڑفیڈریشن کے چیف آرگنائزر کیپٹن فائز کیانی

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) آباو اجداد کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے سارے پاکستان کی گھگڑ برادری کو اکھٹا ہونا ہو گا٬پورے پاکستان بالخصوص خطہ پوٹھوار میں گھگڑوں کے آباو اجداد کی یادگاروں کی حفاظت ہم سب پر عائد ہوتی ہے ٬نئی نسل تک آباو اجداد کے کارنامے پہچانے ہماری ذمہ داری ہے جس طرح میدان جنگ میں گھگڑوں کا نام بولتا تھا اس طرح تعلیمی میدان میں بھی کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان گھگڑفیڈریشن کے چیف آرگنائزر کیپٹن فائز کیانی ٬اسلام کیانی ٬مرزا پرویز کیانی٬دیگر نے گھگڑ سنال میں چنگیز کیانی کی زیر صدارت منقعد ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬ انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں کامیابی کے لیے ہتھیار کی نہیں بلکہ تعلیم کی ضرورت ہے اور ہماری نئی نسل اسی صورت میں کامیابی حاصل کرے گی جب وہ جدید تعلیم سے روشناس ہوگی٬عبدالسلام کیانی نے کہا کہ گھگڑوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کڑک ہیں لیکن آج کے جدید دور میں کامیابی تلوار سے ممکن نہیں ہے بلکہ اس کے لیے موجودہ دور سے ہم آہنگی سے ممکن ہے مرزا پرویز کیانی نے کہا کہ گھگڑوں کو آج کے دور میں ایک پلیٹ فار م کی ضرورت تھی جو کہ کیپٹن فیض کیانی کی وجہ سے مل چکی ہے پورے پاکستان سے گھگڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں٬اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کی 20 تاریخ کو ہم یوتھ کے لیے ایوارڈ کی تقریب منقعد کریں گے جس کو 18 سال کا عرصہ ہوچکا ہے٬اور یہ گھگڑوں کے لیے ایک فخر کی بات ہے

متعلقہ عنوان :