بلدیہ ملیر کے تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے حوالے سے طلبا و طالبات کو بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام٬ ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی نسل کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے ہوں گے٬ معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے٬ پرائیوٹ اسکولوں کی طرز پر اعلیٰ تعلیم اور بہترین سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے٬ بلدیہ ملیر کے تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے حوالے سے طلبا و طالبات کو بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 10 غازی دائود بروھی میں بلدیہ گرلز اینڈ پرائمری اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ جان محمد بلوچ نے اسکول میں بیت الخلا٬ پانی کی خراب موٹر اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مذکورہ اسکول میں صفائی ستھرائی اور بیت الخلا اور دیگر مسائل کو ترجیحات پر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ ملیر نے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رئیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کے تمام خستہ حالت بلدیاتی سرکاری اسکولوں اور ان میں درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات پیش کی جائیں تاکہ فوری طور پر مسائل حل کر سکیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ غریب عوام کو ہر سطح پر تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :