ایس ایس یو کے 150 کمانڈوز انسداد پولیومہم کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 17:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 150 کمانڈوز 6 روزہ 29 اکتوبر تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوران کرچی کے انتہائی حساس مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمانڈنٹ ایس ایس یو سندھ پولیس مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے دوران ہیلتھ ورکرز کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ہیلتھ ورکرز ملک کو پولیو سے بچاؤ کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ مقصود احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ وہ بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھ سکیں۔